حارث رﺅف میلبورن سٹارز کے مستقل رکن بن گئے مگر کیسے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

حارث رﺅف میلبورن سٹارز کے مستقل رکن بن گئے مگر کیسے؟ زبردست خوشخبری آ گئی
حارث رﺅف میلبورن سٹارز کے مستقل رکن بن گئے مگر کیسے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

  



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی رخصتی کے باعث حارث رؤف کیلئے بگ بیش ٹیم میلبورن سٹارز کا دروازہ مستقل طور پر کھل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ کلاس پیسر ڈیل سٹین کے ساتھ آن اور آف دی فیلڈ بہترین وقت گزارا، وہ ایک بہترین انسان اور حقیقی سپورٹس مین سپرٹ کے حامل ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور اس کاگراؤنڈ میں فائدہ بھی اٹھایا، میں ان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں۔

حارث سہیل کے اس بیان کے جواب میں ڈیل سٹین نے کہا کہ ’ حارث آپ ایک مشین ہو، خوشی ہے کہ آپ کے ساتھ کچھ وقت گزارا، بدھ کے میچ سے لطف اندوز ہونا اور تیز باﺅلنگ کرنا‘۔

مزید : کھیل