ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کا عمل روک دیاگیا

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کا عمل روک دیاگیا
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کا عمل روک دیاگیا

  



کرمان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی پاسداران انقلاب کے کے القدس ونگ کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کی تدفین کاعمل روک دیاگیا۔ایرانی ٹی وی کے مطابق کئی ملین لوگ ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے ان کے آبائی گاوں پہنچے ہیں جس کی وجہ سے غیر معمولی رش اور بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،صورتحال پر قابو پانے تک جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کا عمل روک دیاگیاہے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے بیان قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں مچنے والی بھگدڑ کے بعد جاری کیاگیاہے۔بھگدڑ میں اب تک کم از کم پینتیس افراد کے جاں بحق جبکہ اڑتالیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔محکمہ صحت کے اہلکار اور مقامی افراد مل کر زخمیوں کی ہسپتال منتقلی یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا


loading...