نتھیا گلی میں چیتے نے ایک خاتون پر حملہ کر دیا ، لیکن یہ آیا کہاں سے ؟ حیران کن خبر آ گئی
ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یونین کونسل نتھیاگلی کے ایک گاو¿ں میں تیندوے نے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ خاتون رتہ بگلہ گاو¿ں میں ایک خاتون گھر کے باہر کام کاج میں مصروف تھیں کہ قریبی جنگل سے آنے والے تیندے نے ان پر حملہ کر دیا۔ خاتون اور ان کے اہل خانہ کے شور مچانے پر تیندوا خاتون کو زخمی کر کے بھاگ گیا۔واقعے میں زخمی خاتون کو ٹانگ پر زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منقل کردیا گیا۔