سینئر صحافی احمد خان آفریدی کی والدہ انتقال کرگئیں

سینئر صحافی احمد خان آفریدی کی والدہ انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمر کوٹ کے سنئیر صحافی احمد خان آفریدی ،انجینئر محمد آصف آفریدی کی والدہ مختصر علالت کےبعد انتقال کرگئی ۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی صحافی وکلاء مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی شرکت پسماندگان سے مختلف مکاتب فکر کی جانب سے دکھ افسوس تعزیت کا سلسلہ جاری  ہے۔

تفصیلات کےمطابق پریس کلب عمرکوٹ کے سینئر صحافی احمد خان آفریدی ، سائیں اختر محمود،اسلم آفریدی کی والدہ اورصحافی سلمان آفریدی کی دادی  آج مختصر علالت کےبعد عمرکوٹ میں انتقال کرگئی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی صحافی وکلاء مذہبی رہنماؤں سول سوسائٹی کے نمائندوں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی پریس کلب عمرکوٹ کے صدر ناہید حسین خٹک ،سینئر صحافی سید ریحان شبیر ،سید عمران شاہ ،کامران کےکے سماجی رہنما عبدالغفار ناگوری میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو ،سید قمرالحسن شاہ ،وغیرہ نے پسماندگان سے دلی دکھ تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل فرمائے آمین مرحومہ کے پسماندگان سے سماجی مذہبی سیاسی صحافی اور مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد کی جانب سے افسوس تعزیت کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔