پی ایس ایل کے ٹکٹ خریدے بغیر ہی سٹیڈیم جیسے ماحول میں میچز دیکھنے کا موقع، پی سی بی نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبر ی سنا دی

پی ایس ایل کے ٹکٹ خریدے بغیر ہی سٹیڈیم جیسے ماحول میں میچز دیکھنے کا موقع، پی ...
پی ایس ایل کے ٹکٹ خریدے بغیر ہی سٹیڈیم جیسے ماحول میں میچز دیکھنے کا موقع، پی سی بی نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبر ی سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس کی طرز پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی ”فین پارکس“ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدے بغیر ہی سٹیڈیم جیسے ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن20 فروری سے22 مارچ تک منعقد ہوگا اور پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز کا انعقاد ہوم گراؤنڈز پر کیا جا رہا ہے جس کے تحت کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کرکٹ سٹیڈیمز میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر غور جاری ہے اور اس مقصد کیلئے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی طرز پر ”فین پارکس“ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ میں شریک تمام6 ٹیموں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے ” فین پارکس“ بنیں گے جہاں شائقین کرکٹ بڑی سکرین پر سٹیڈیم جیسے ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
گزشتہ برس انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ کے دوران ” فین زونز“ میں ہزاروں افراد آتے تھے اور پی سی بی کو یقین ہے کہ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہو گا۔ اس حوالے سے ایک فرنچائز آفیشل نے کہا کہ ”فین پارکس“ کا منصوبہ اچھا ہے، اس سے شائقین کو ایونٹ کے ساتھ جوڑنے میں مزید مدد ملے گی،البتہ ابھی ہمارے پاس اس حوالے سے بہت زیادہ تفصیلات نہیں ہیں، زیادہ اچھا یہ ہوگاکہ ان شہروں میں بھی ”فین پارکس“ بنائے جائیں جہاں میچز نہیں ہو رہے۔

مزید :

کھیل -