سرفراز احمد نے مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کو حیران پریشان کر دیا

سرفراز احمد نے مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کو حیران پریشان کر دیا
سرفراز احمد نے مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کو حیران پریشان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فٹنس میں نمایاں بہتری کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری فٹنس ٹیسٹ کے دوران ہیڈکوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقاریونس نے بھی کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جس دوران سابق کپتان سرفراز احمد کے فٹنس میں نمایاں بہتری نظر آئی۔ پہلے روز ہونے والے ورک آﺅٹ میں اوپنر عابدعلی،شان مسعود،بابر اعظم بھی کافی حدتک بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ حارث سہیل،محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی،امام الحق کا فٹنس لیول بھی بہتر دکھائی دیا۔

پہلے مرحلے میں عماد وسیم اور یاسرشاہ بھی فٹنس دینے والوں میں شامل ہیں۔ٹرینر یاسر ملک دودن میں لئے گئے مختلف جسمانی مشقوں کی رپورٹ تیار کرکے اس بات کا تعین کریں گے کہ کون سا کھلاڑی مطلوبہ لیول تک رسائی پانے میں سرخرو ہواہے اورکس کا فٹنس لیول نیچے گرا ہے۔

پی سی بی نے پہلے ہی یہ اعلان کررکھاہے کہ جن کرکٹرز کی فٹنس تسلی بخش نہیں ہوگی، اس کی ماہانہ تنخواہ میں سے 15 فی صد کٹوتی ہوگی اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ فٹنس کا مطلوبہ معیار نہیں پالیتا۔ چند دن بعد دوسرا مرحلہ رکھاگیاہے جس میں باقی رہ جانے والے 9 کرکٹرز کی فٹنس کو جانچاجائے گا۔

مزید : کھیل