کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ،13زخمی

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ،13زخمی
کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ،13زخمی

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور  13 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں مصروف ترین علاقے میکانگی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی، جب ایک خاص مقام پر یہ گاڑی پہنچی تو زور دار دھماکہ ہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز، ریسکیواور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو حکام نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی میتیں اور 13 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام ڈاکٹرز کو ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر پہنچنے کا حکم دے دیا ہے، زخمیوں کو ایمرجنسی میں علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...