قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس کہاں پہنچ گئے؟

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس کہاں پہنچ گئے؟
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس کہاں پہنچ گئے؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے انڈر19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے منتخب قومی سکواڈ سے ملاقات کی اور انہیں مفید مشوروں سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے باب وولمر ہال میں انڈر19 ورلڈکپ کیلئے منتخب ہونے والے کرکٹرز کو کھیل میں بہتری کے مشورے دیئے، ان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے اور یہ بھی سکھانے کی کوشش کی کہ دباؤ میں کس طرح اچھی کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے۔

لاہور کے سردموسم اور بارش کی وجہ سے پاکستانی انڈر19 کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھی متاثر ہورہی ہیں اور شیڈول چار میچز میں سے ابھی تک صرف ایک میچ ہی کھیلا جاسکا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے انڈر ہال میں ہی وہ ٹریننگ جاری رکھنے پر محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی انڈر19 ٹیم 10 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی جہاں 17 جنوری سے انڈر19 ورلڈکپ کا آغاز ہو رہا ہے اور پاکستانی سکواڈ ایک مرتبہ پھر ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے پرجوش ہے اور بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔

مزید : کھیل