دورہ پاکستان پر ’ناز نخرے‘ دکھانے والے بنگلہ دیش نے کیا کام شروع کر دیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ چیئرمین پی سی بی بھی ہکا بکا رہ جائیں

دورہ پاکستان پر ’ناز نخرے‘ دکھانے والے بنگلہ دیش نے کیا کام شروع کر دیا؟ ...
دورہ پاکستان پر ’ناز نخرے‘ دکھانے والے بنگلہ دیش نے کیا کام شروع کر دیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ چیئرمین پی سی بی بھی ہکا بکا رہ جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے خلاف سیریز کا معاملہ متنازعہ بنانے والے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے فروری میں زمبابوے کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم کو ایک ٹیسٹ اور 5 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے مارچ میں بنگلہ دیش آنا تھا لیعھ اب فروری میں سیریز کا آغاز کرتے ہوئے 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز شیڈول کئے جائیں گے۔ بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظم الحسن کا کہنا ہے کہ زمبابوین ٹیم فروری میں آئے گی،چیئرمین کرکٹ آپریشنز محمد اکرم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی فروری میں آمد ہوگی لیکن تاریخوں کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، زمبابوین بورڈ کے ساتھ بات چیت میں معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے بنگلہ دیشی بورڈ کو بھجوائے جانے والے مجوزہ شیڈول کے مطابق تین ٹی 20 میچز جنوری جبکہ دونوں ٹیسٹ فروری میں ہونے ہیں لیکن اس صورتحال میں بی سی بی کی جانب سے زمبابوے کے خلاف سیریز کو قبل از وقت شیڈول کئے جانے سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...