سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں13 سو روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق13 سو روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 92 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر ایک ہزار ایک سو چودہ روپے کم ہوکر 78 ہزار 961 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کم ہوکر 15 سو 67 ڈالر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہواتھا، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 93400 روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی تھی۔

مزید :

بزنس -