نیا سال ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے اور تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری لانے کا سال ہے:مراد علی شاہ

نیا سال ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے اور تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری لانے کا ...
نیا سال ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے اور تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری لانے کا سال ہے:مراد علی شاہ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کاکہناہےکہ نیا سال ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کا سال ہے، یہ سال تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری لانے کا سال ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یہ نئے سال کا پہلا کابینہ اجلاس ہے، نیا سال نئے جذبے، نئی لگن سے عوام کی خدمت کا سال ہے، غربت کا خاتمہ، ٹڈی دل کا خاتمہ، ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کا سال ہے۔انہوں نے تمام محکموں کو خالی اسامیاں 15 جنوری تک جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسامیوں کی پوزیشن بتائیں تاکہ بھرتی کے لیے اشتہار دے سکیں۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین کی تقرری کی توسیع کردی، سندھ حکومت نے پروفیسر مجیب الدین میمن کو وائس چانسلر ٹنڈو جام یونیورسٹی مقرر کیا تھا۔ عدالت نے یہ فیصلہ غیرقانونی قرار دیا تھا کیونکہ کابینہ نے اس کی توسیع نہیں کی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے سندھ اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز کی منظوری دے دی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی