پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی منشیات کے خلاف کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی منشیات کے خلاف کھلے ...
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی منشیات کے خلاف کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے خفیہ اطلاعات پر 27دسمبر 2019رات چاربجے کھلے سمندر میں منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ۔ابتدائی طور پر اسمگلر ز کی 4مشتبہ چھوٹی تیز رفتار بوٹس رپورٹ ہوئیںاور پی ایم ایس اے جہاز نے انکی جانب پیش قدمی کی انہوں نے پی ایم ایس اے جہاز کو اپنی جانب آتے دیکھا تو تین بوٹس جمع عملہ رات کے اندھیرے کا فائدہ لیتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے اور اپنی چوتھی منشیات سے بھری ہوئی بوٹ کو چھوڑ دیا ۔دوران تلاشی بوٹ سے 465کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔بین الا قوامی منڈی میں منشیات کی قیمت تقریباً نوے ملین روپے ہے ۔ضبط کی گئی منشیات کو مزید قانونی کارروئی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پاکستان کی سمندری حدود میں قانون نافذ کرنے والی واحد ایجنسی ہے ۔جو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کے لیے اپنے بحری جہازوں ،تیز رفتار کشتیوں اورائیر کرافٹ کے ساتھ مستقل طور پر اپنی موجودگی برقرار رکھتی ہے ۔ پاکستان کسٹمز کا یہ آپریشن اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پاکستانی سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پر عزم ہے ۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پاکستانی سمندری حدود میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...