دوسرا ٹی 20، بھارت کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف باﺅلنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹی 20، بھارت کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف باﺅلنگ کا فیصلہ
دوسرا ٹی 20، بھارت کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف باﺅلنگ کا فیصلہ

  



اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، لوکیش راہول، شریاس ائیر، رشبھ پنت، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، نودیپ سائنی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

سری لنکن سکواڈ کی قیادت لاستھ ملنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، اویشکا فرنینڈو، کوشل پریرا، اوشاڈا فرنینڈو، بھانوکا راجا پاکسا، داسون شناکا، دھنانجیا دی سلوا، ایسورو اوڈانا، وانیندو ہسارانگا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

مزید : کھیل