”خیبر پختونخواکے عوام کو پنجاب کا آٹا استعمال نہ کرنے مشورہ “کیا نقصان ہوتاہے ؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے وجہ بھی بتادی

”خیبر پختونخواکے عوام کو پنجاب کا آٹا استعمال نہ کرنے مشورہ “کیا نقصان ...
”خیبر پختونخواکے عوام کو پنجاب کا آٹا استعمال نہ کرنے مشورہ “کیا نقصان ہوتاہے ؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے وجہ بھی بتادی

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہاہے صوبے کے عوام پنجاب سے آنیوالا آٹا استعمال نہ کریں کیونکہ فائن آٹا مہنگا اور اس سے معدہ خراب ہوجاتا ہے ۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخواشوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے عوام کو پنجاب سے آنے والا آٹا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پنجاب سے آنیوالے آٹے کی بجائے مقامی آٹے کا استعمال کریں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پنجاب سے آنیوالا آٹا مہنگا جبکہ مقامی آٹا سستا ہے ، اس لئے عوام مقامی آٹے کااستعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے آنیوالا فائن آٹا کھانے سے معدہ بھی خراب ہوجاتا ہے ۔

مزید : قومی