بنگلہ دیش کو بالآخر ’ہوش‘ آ گیا، دورہ پاکستان کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

بنگلہ دیش کو بالآخر ’ہوش‘ آ گیا، دورہ پاکستان کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ...
بنگلہ دیش کو بالآخر ’ہوش‘ آ گیا، دورہ پاکستان کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے بالآخر رضامند ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس نے اب کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کیلئے بات چیت شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کیلئے بات چیت شروع کر دی ہے اور ایک ٹیسٹ کرکٹر سے بھی اسے ضمن میں بات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی آج مزید کھلاڑیوں سے ملاقات بھی ہوگی جبکہ دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ 12 جنوری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں متوقع ہے، اگر مثبت فیصلہ ہوا تو ٹیم کی روانگی 18 جنوری کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو جنوری اور فروری میں دورہ پاکستان میں تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہے، بنگلہ دیشی بورڈ کے حکام ابھی تک پہلے ٹی 20 سیریز کھیلنے اور ٹیسٹ میچز کا معاملہ بعد میں دیکھے جانے کی بات کرتے رہے ہیں تاہم اب بی سی بی ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر بھی آمادہ دکھائی دیتا ہے۔

مزید : کھیل


loading...