تین انتہائی اہم ترامیمی بل ،سینیٹ اجلاس  کے دوران  کارروائی کی ریکارڈنگ کرنے والے کیمروں کی چیمبرز تک رسائی کو ناممکن بنا دیا گیا

 تین انتہائی اہم ترامیمی بل ،سینیٹ اجلاس  کے دوران  کارروائی کی ریکارڈنگ ...
 تین انتہائی اہم ترامیمی بل ،سینیٹ اجلاس  کے دوران  کارروائی کی ریکارڈنگ کرنے والے کیمروں کی چیمبرز تک رسائی کو ناممکن بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)  پارلیمنٹ ہائوس  میں سینیٹ اجلاس  کے دوران  کارروائی کی ریکارڈنگ کرنے والے کیمروں کی چیمبرز تک رسائی کو ناممکن بنا دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ اجلاس کےدوران تین انتہائی اہم ترامیمی بل پیش کیے گئے،اِس دوران  معمول کی کارروائی کی ویڈیو کیمروں کی مدد سے مختلف چیمبرز میں  دکھائی جاتی ہے مگر اس اجلاس کی ویڈیو کارروائی  کی ریکارڈنگ  بند کردی گئی جس کی وجہ سے اجلاس میں ہونے والی کارروائی کسی میڈیا چینل اور نہ ہی  مختلف چیمبرز اور گیلیریوں میں بیٹھے لوگوں تک پہنچ  سکی،مجبوری کے عالم میں تمام صحافی بھی سینیٹ کے اندر موجود پریس گیلری میں بیٹھے رہے  ۔

واضح رہے کہ  سینیٹ کے اندر صحافیوں کو بھی کسی قسم کی ویڈیو، آڈیو ریکارڈنگ کرنے کی اجازت نہیں ہے  اگر کوئی کرنا چاہے تو اس پر سخت انضباطی کارروائی کرکے موبائل ضبط کرکے ویڈیو ڈیلیٹ اور پریس گیلری سے نکال دیا جاتا ہے۔