تحریک انصاف کے اراکین کا وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ ،فواد چوہدری نے مخالفت کر دی لیکن وزیراعظم نے کیاجوا ب دیا ؟جانئے

تحریک انصاف کے اراکین کا وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ ،فواد چوہدری نے ...
تحریک انصاف کے اراکین کا وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ ،فواد چوہدری نے مخالفت کر دی لیکن وزیراعظم نے کیاجوا ب دیا ؟جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے منظوری سے قبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ،جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے روبرو ارکان پارلیمنٹ نے ایک بار پھراجلاس میں ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا ،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مخالف کی۔ارکان اسمبلی نے فواد چوہدری کی مخالفت پر جواب دیا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے خود تو کینال منظور کروالی ہے ،اب باقی ممبران اسمبلی اپنے ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں گے؟۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی دلیل پر وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام شروع ہونے سے آپ لوگوں کے تحفظات دور ہوجائیں گے،عوام کو ریلیف دینا تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ فنڈز کا معاملہ بھی حل کریں گے، آج سارا فوکس سروسز ایکٹس میں ترامیم پر رکھیں۔

مزید : قومی