پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیلنڈر ایونٹس کا اعلا ن کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے2020ءکیلنڈرایونٹس کااعلا ن کردیا،کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان کادورہ نہیں کررہی،کیلنڈرمیں7بین الاقوامی اور20 ملکی ایونٹس شیڈول کیے گئے ہیں۔
پروگرام کے مطابق رواں سال پاکستان کی ٹیمیں 7مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیں گی،قومی ویمن جونیئرہاکی ٹیم6سے12اپریل تک جاپان میں جونیئرویمن ایشیا ء کپ میں شرکت کرے گی۔قومی جونیئرہاکی ٹیم اپریل،مئی میں تربیتی دورہ کرے گی۔11 سے 18 اپریل تک قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیاء جاے گی۔جون،جولائی میں قومی سینئر ٹیم تربیتی دورہ پر روانہ ہوگی۔قومی جونیئر ٹیم4سے12جون تک بنگلہ دیش کےدارالحکومت ڈھاکہ میں جونیئرایشیاءکپ میں حصہ لے گی۔قومی ہاکی ٹیم سال کا اختتام 17 سے 27 نومبر تک مینز ایشین چمپئنزٹرافی میں شرکت سے کرے گی۔تربیتی دوروں کے مقام اور میچز کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔ستمبرمیں قومی سینئرہاکی چمپئن شپ ہوگی جبکہ اکتوبر میں پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کاایک بار پھر اعادہ کیا گیا ہے،فیڈریشن کی جانب سے اپنے ملک میں 20ایونٹس شیڈول کئے گئے ہیں۔