کامیاب حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے: چوہدری محمد سرور

کامیاب حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے: ...
کامیاب حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے: چوہدری محمد سرور

  



لاہور (ڈیلی پاکستانب آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئےوزیراعظم عمران خان کےویژن کےمطابق ملکر کام جاری رکھنےپراتفاق کیاگیا,گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزراء نے بھی ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کےمطابق گور نرہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسروراوروزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ صوبائی وزراء سید صمصام حسین بخاری،فیاض الحسن چوہان،حافظ ممتاز احمد،ڈاکٹر اختر ملک اور میاں محمود الرشید نے بھی چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں انشاء اللہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور ہو جائیگا او ر پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اور ملک دشمنوں کو واضح پیغام ہے اگر وہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھیں گے تو انکومنہ توڑ جواب ہی دیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کے لیے افواج پاکستان نے جو قر بانیاں دی ہیں دنیا میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی اگر بھارت نے کسی قسم کی جار حیت کر نے کی کوشش تو اس کو ماضی کی طر ح آئندہ بھی پاکستان سے بھر پور جواب دیا جائیگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت دونہیں ایک پاکستان بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے وفاقی اور پنجاب حکومت نے صحت،تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کیلئے جو انقلابی اقدامات کیے ہیں انکی وجہ سے ہر شعبے میں عوام کو بھر پور ریلیف مل رہا ہے اور کامیاب حکومتی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر بھی مستحکم ہو رہا ہے اور پاکستان میں غیر ملکی سر مایہ کاری میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمے،واٹرسپلائی کو بہتر بنانے سمیت دیگر 7منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کااعلان جنوبی پنجاب کے عوام سے دوستی کا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف کی حکومت نےعام انتخابات میں قوم سےجوبھی وعدے کیےہیں انکے مطابق عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائیگا اور حقیقی معنوں میں پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا جائیگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے جون2020تک پنجاب کے 2کروڑ عوام کو پینے کے صاف پانی فراہمی کے حوالےسےتیزی کیساتھ کام جاری ہے اورانشاء اللہ پانچ سالوں میں حکومت کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا جائیگا اور عوام کو پینے کے صاف کی پانی کی فراہمی سے عوام کو خطر ناک بیماریوں سے بھی بچایا جاسکے گاکیونکہ 50فیصدبیماریاں گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...