”جب سیاسی بیانیہ ہی بدل گیا تو پھر باقی ۔۔۔“تجزیہ کار مظہر عباس کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کونادر مشورہ

”جب سیاسی بیانیہ ہی بدل گیا تو پھر باقی ۔۔۔“تجزیہ کار مظہر عباس کا ن لیگ اور ...
”جب سیاسی بیانیہ ہی بدل گیا تو پھر باقی ۔۔۔“تجزیہ کار مظہر عباس کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کونادر مشورہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ نیب آرڈیننس سے اگر ریلیف لینا بنتا ہے تو ریلیف لیناچاہئے ، جب سیاسی بیانیہ ہی بدل گیا ہے تو باقی سیاست پھر کیا رہ گئی ہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سارے لوگوں کوریلیف لے لینا چاہئے جب پارٹیاں ڈیل کررہی ہیں تو ان کے پاس مزاحمت کرنے کیلئے کیارہ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ریفرنسز سے کیا بنتا ہے؟فوادحسن فواد اوردیگر کتنی دیر سے جیلوں میں پڑے ہیں لیکن ان کے ریفرنسز کا کیا بنا ہے ؟

مظہر عباس کا کہناتھا کہ نیب آرڈیننس سے اگر ریلیف لینا بنتا ہے تو ریلیف لیناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سیاسی بیانیہ ہی بدل گیا ہے تو باقی سیاست رہتی کیاہے ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...