کیا مریم نواز کوباہر بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں؟سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا مریم نواز کوباہر بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں؟سلیم صافی نے بڑا دعویٰ ...
کیا مریم نواز کوباہر بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں؟سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور مریم نواز نے بڑی محنتوں سے اپنے لئے وہ جگہ دوبارہ حاصل کرلی ہے،، مریم نواز کو باہر بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ جن کے معلاملات درست ہونگے ، وہ کچھ بھی کریں ، ان کوکچھ بھی نہیں کہا جائے گا اور جن کے معاملات بگڑے ہونگے ، وہ اند رہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور مریم نواز نے بڑی محنتوں سے اپنے لئے وہ جگہ دوبارہ حاصل کرلی ہے جو عمران خان نے حاصل کی تھی ۔

سلیم صافی کاکہنا تھا کہ اب وہ کچھ کریں یانہ کریں ، ان کو دوبارہ ریلیف بھی ملنے شروع ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب رہائیاں پہلے اور باقی انتظامات بعد میں ہونگے ، مریم نواز کو باہر بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پگڑیاں عمران خان نے اچھالیں ہیں اور ہتک عزت کے سب سے زیادہ کیسز ان کے خلاف ہیں لیکن ان کووزیر اعظم بنادیا گیا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد