”کیا سلطان راہی ہو، ریلیف نہیں لینا تو پھر خود کشی کرلو“تجزیہ کار حسن نثار لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان پر برس پڑے

”کیا سلطان راہی ہو، ریلیف نہیں لینا تو پھر خود کشی کرلو“تجزیہ کار حسن نثار ...
”کیا سلطان راہی ہو، ریلیف نہیں لینا تو پھر خود کشی کرلو“تجزیہ کار حسن نثار لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان پر برس پڑے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ احسن اقبال کا نیب کیس میںریلیف نہ لینے کا بیان بچگانہ لگتا ہے ، ریلیف نہیں لینا تو پھر خود کشی کرلیں، احسن اقبال کیا سلطان راہی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن نثار نے کہا کہ مجھے احسن اقبال کا رویہ فلمی سارویہ لگتاہے ، اگر میرٹ پر ریلیف ملتا ہے تو لیناچاہئے لیکن اگر احسن اقبال فائدہ نہیں لیں گے تو کیا خود کشی کریں گے ؟

حسن نثار کا کہنا تھا کہ اگر احسن اقبال کو نیب کیس میں میرٹ پر فائدہ مل رہاہے تو یہ ان کاحق ہے لیکن اگر وہ فائدہ نہیں لیتے تو جاکر خود کشی کرکو کہ فائدہ مل رہا اور میں نہیں لو ں گا تو کیا سلطان راہی ہو؟ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا رویہ ہی احمقانہ ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...