صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے:خرم شیرزمان

صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے:خرم شیرزمان
صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے:خرم شیرزمان

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف  کراچی کے صدر اور  رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے،محکمہ خوراک کی جانب سے جنوری میں دیا جانے والا گندم کا کوٹہ چکیوں اور فلور ملز کو اب تک جاری نہیں کیا جاسکا،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے ایک بار پھر لوٹ مار کا بازار گرم کردیا جس کے خلاف کاروائی کرنے میں حکومت سندھ مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل گندم 4400روپے فی 100کلو فروخت کی جارہی تھی لیکن اس وقت 4650روپے فی 100کلو گرام فروخت کی جارہی ہے،حکومت سندھ صوبےبھرمیں گندم کابحران پیدا کرناچاہتی ہے،کمشنرکراچی شہربھرمیں آٹے کےنرخوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں،کراچی میں آٹا35روپے کے بجائے 65روپےفی کلوفروخت کیاجارہا ہے،حکومت سندھ اورکمشنرکراچی کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پرائس کنٹرول کرناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے الزام وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے،حکومت سندھ میں نااہل وزراء کی فوج بھرتی کی ہوئی ہے،سندھ کا کوئی محکمہ درست طریقے سے کام نہیں کر رہا، سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...