بابراعظم پھر انگلش کاﺅنٹی کھیلنے کیلئے تیار، کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری

بابراعظم پھر انگلش کاﺅنٹی کھیلنے کیلئے تیار، کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟ ...
بابراعظم پھر انگلش کاﺅنٹی کھیلنے کیلئے تیار، کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم رواں سال بھی انگلش کاﺅنٹی سمر سیٹ کی نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیٹسمین نے گزشتہ سیزن کے دوران ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اسی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 12میچز میں 578 رنز بنائے تھے، ان میں ہیمپشائر کے خلاف ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز بھی شامل تھی، ان کا اوپنر ٹام بینٹن کے ساتھ اچھا تال میل سمر سیٹ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتا رہا۔

کاﺅنٹی کے ڈائریکٹر اینڈی ہری کا کہنا ہے کہ بابراعظم ٹی 20 کرکٹ کے بہترین بیٹسمین ہیں اور ان کی خدمات حاصل ہونے سے سیزن 2020ءمیں بھی سمر سیٹ کا سکواڈ پہلے کی طرح مضبوط اور مستحکم ہوگا۔وسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا اور ایک بار پھر اسی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آنے کا منتظر ہوں۔

مزید : کھیل