”نوازشریف مجرم ثابت ہوچکے اور آصف زرداری کے بارے میں۔۔۔“وفاقی وزیر نے اپوزیشن کے تعاون کے باوجوداپنی رائے سے آگاہ کردیا

”نوازشریف مجرم ثابت ہوچکے اور آصف زرداری کے بارے میں۔۔۔“وفاقی وزیر نے ...
”نوازشریف مجرم ثابت ہوچکے اور آصف زرداری کے بارے میں۔۔۔“وفاقی وزیر نے اپوزیشن کے تعاون کے باوجوداپنی رائے سے آگاہ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاہے کہ نوازشریف مجرم ثابت ہوچکے ہیں اورآصف زرداری کے بارے میں ہماری جورائے ہے سب کوپتہ ہے لیکن ہم نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر وہ چیزیں جو قومی مفاد میں ہیں کرنی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آرمی ترمیمی ایکٹ کے حق میں ووٹ دینے اور غیر مشروط حمایت پر شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے وسیع تر قومی مفاد میں بل کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نوازشریف مجرم ثابت ہوچکے ہیں اورآصف زرداری کے بارے میں ہماری جورائے ہے سب کوپتہ ہے لیکن ہم نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر وہ چیزیں جو قومی مفاد میں ہیں کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بہت سی چیزیں ہیں جیسے الیکشن کمیشن کے معاملات ہیں ، یہ کام دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر کئے جانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے اختلافات کے معاملے میں جوہماری رائے ہے وہ بہت واضح ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد