بھارت نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
بھارت نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہولکر کرکٹ سٹیڈیم اندور میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔ کوشل پریرا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا نے 20، اویشکا فرنینڈو نے 22، اوشاڈا فرنینڈو نے 10، بھنوکا راجاپاکسا نے 9، دسون شناکا نے 7، دھنانجیا دی سلوا نے 17، وانیندو ہسارانگا نے 16 اور ایسورو اوڈانا نے ایک سکور بنایا۔
بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نودیپ سائنی اور کلدیپ یادیو نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرا اور واشنگٹن سندر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
بھارتی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف 17.3 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر لوکیش راہول 32 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ شیکھر دھون نے 32، شریاس ائیر نے 34، ویرات کوہلی نے 30 اور رشبھ پنت نے ایک سکور بنایا۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان لاستھ ملنگا سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دئیے مگر ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے جبکہ وانیندو ہسارانگا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور لاہیرو کمارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، لوکیش راہول، شریاس ائیر، رشبھ پنت، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، نودیپ سائنی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
سری لنکن سکواڈ کی قیادت لاستھ ملنگا نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، اویشکا فرنینڈو، کوشل پریرا، اوشاڈا فرنینڈو، بھانوکا راجا پاکسا، داسون شناکا، دھنانجیا دی سلوا، ایسورو اوڈانا، وانیندو ہسارانگا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -