سعودی عرب سے خطرناک دہشت گرد گرفتار

سعودی عرب سے خطرناک دہشت گرد گرفتار
سعودی عرب سے خطرناک دہشت گرد گرفتار

  



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور جج کو اغوا کرنے میں ملوث خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد محمد حسین العمار کو گرفتار کرلیا۔دہشت گرد محمد حسین العمار کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا، سعودی وزارت داخلہ نے 2016 میں العمار کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتیوں، اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور جج کو اغوا کرنے میں ملوث تھا۔

مزید : عرب دنیا


loading...