ایران کس معاملے میں امریکہ سے جیت چکاہے ، تجزیہ کار شجاع نواز نے نشاندہی کردی

ایران کس معاملے میں امریکہ سے جیت چکاہے ، تجزیہ کار شجاع نواز نے نشاندہی کردی
ایران کس معاملے میں امریکہ سے جیت چکاہے ، تجزیہ کار شجاع نواز نے نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شجاع نواز نے کہاہے کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے اورایران ضرور جواب دیگا ، عراق چاہتا ہے کہ امریکہ وہاں سے انخلاءکرے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے ، یہ امریکہ کیلئے مشکل صورتحال ہے اورایران کی جیت ہوچکی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے شجا ع نواز نے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے اورایران ضرور جواب دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جو آپشنز ایران کے پاس ہیں ، وہ امریکہ کے پاس نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عراق چاہتا ہے کہ امریکہ وہاں سے انخلاءکرے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے ، یہ امریکہ کیلئے مشکل صورتحال ہے اورایران کی جیت ہوچکی ہے ۔

شجاع نواز کاکہناتھا کہ جنگ ہوسکتی ہے لیکن اس کا کسی کوفائدہ نہیں ہوسکتا ، ایران کی سعودی عرب کے ساتھ بھی کشیدہ صورتحال ہے اور جہاں پر سعودی عرب کے زیادہ تیل کی پیداوار والے علاقے ہیں ، وہاں پر شیعہ اکثریتی آبادی ہے ، وہاں پر ایک بار سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ ہوبھی چکاہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد