پیپلز پارٹی کا سینٹ میں فوجی  ترمیمی بلز میں ترامیم لانے کا اعلان

 پیپلز پارٹی کا سینٹ میں فوجی  ترمیمی بلز میں ترامیم لانے کا اعلان
 پیپلز پارٹی کا سینٹ میں فوجی  ترمیمی بلز میں ترامیم لانے کا اعلان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ میں مسلح افواج  کی مدت ملازمت کی توسیع سے متعلق ترمیمی بلز پر ترامیم پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قانون پر چیک کرنے کا موثر نظام ہونا چاہیے،ہم قومی اسمبلی میں ترامیم لانا چاہتے تھے مگر ہمیں بتایا گیا کہ یہ منظور نہیں ہو سکیں گی، اس لیے ہم نے ترامیم پیش نہیں کیں ۔اُنہوں نے کہا کہ سینٹ میں یہ ترامیم لائیں گے او ر کوشش کریں گے کہ منظور ہو جائیں کیونکہ کسی بھی  قانون کے حوالے سے توازن ضروری ہے ’’اَن چیک ‘‘قانون رہا تو بہتری نہیں  آ سکے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگرن لیگ اگر ہمارے ساتھ کھڑی ہو جائے تو ہماری مضبوط آواز بن سکتی ہے،ہم بارگینگ نہیں کرنا چاہتے جو بھی  قانون بنے وہ کلی طور پر آزادانہ ہو۔

مزید : قومی