ایران کے بدلہ لینے کی صورت میں امریکی ردعمل کیاہوگا ؟تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجدشعیب بتادیا

ایران کے بدلہ لینے کی صورت میں امریکی ردعمل کیاہوگا ؟تجزیہ کار لیفٹیننٹ ...
ایران کے بدلہ لینے کی صورت میں امریکی ردعمل کیاہوگا ؟تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجدشعیب بتادیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجدشعیب نے کہاہے کہ ایران بدلہ لے گا تو امریکہ بھی کچھ نہ کچھ کرے ، ایران جو کرے گا وہ مشرق وسطیٰ میں کرے گا لیکن جو امریکہ کرے گا ، وہ صرف اور صرف ایران میں ہوگا ۔

نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے قومی اسمبلی میں قانون سازی نہیں ہوئی تو اس سے نقصان پاکستان کے عوام کا ہوا کیونکہ ان کے حق میں پارلیمنٹ میں کوئی قانون سازی نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ اب ابتدا ہونی چاہئے اور اسی سنجیدگی کے ساتھ یہ سیاسی پارٹیاں بیٹھ کر ملکی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں تو جہاں یہ سیاستدان مقبول ہونگے تو وہاں تاریخ میں بھی یہ پیغام جائے گا کہ ان سیاستدانوں نے ملکی مسائل کوحل کرنے کی کوشش کی تھی ۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجدشعیب کا کہنا تھاکہ ایران ، امریکہ جنگ نہیں ہوگی کیونکہ دونوں اطراف سے جب اس جنگ کے اثرات پر غور کیاجائیگا تو ان کو مختلف راستہ اپنا نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران بدلہ لے گا تو امریکہ بھی کچھ نہ کچھ کرے ، ایران جو کرے گا وہ مشرق وسطیٰ میں کرے گا لیکن جو امریکہ کرے گا ، وہ صرف اور صرف ایران میں ہوگا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...