”چھوٹے شیر کا کہیں نہ کہیں کردار ضرور ہوگا“، تجزیہ کارسلیم بخاری نے بڑا دعویٰ کردیا

”چھوٹے شیر کا کہیں نہ کہیں کردار ضرور ہوگا“، تجزیہ کارسلیم بخاری نے بڑا ...
”چھوٹے شیر کا کہیں نہ کہیں کردار ضرور ہوگا“، تجزیہ کارسلیم بخاری نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں یہ جو آرمی چیف کے حق میں 315ووٹ آئے ہیں، ان کاکوئی نہ کوئی نتیجہ نکلے گا ضرور اور اب پتہ نہیں کہ وہ نتیجہ تحریک انصاف کی حکومت کوقابل قبول ہوگا یا نہیں، چھوٹے شیر کابھی کہیں نہ کہیں کردارضرور ہوگا ۔
نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے کبھی نہیں سیکھا ہے اور یہ بار بار غلطی کرتی ہیں اورباربارہمیں یہی کچھ بھگتنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صورتحال بہت سنجیدہ ہے ، تحریک انصاف کی ترجمانوں کی فوج کوبیٹھ کرسوچنا ہوگا کہ اب اس میں زیادہ گندڈالا تو یہ سارا کیا کرایا تباہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپوزیشن سے ہاتھ نہ ملانے کارویہ بھی ختم کرناہوگا ، ان کوسوچنا ہوگا کہ صورتحال بہت سنگین ہے ، آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے تحریک انصاف اور عمران خان کو آگے بڑھنا ہوگا او ر اپوزیشن کو بھی سوچنا ہوگا اوریہ بات ترک کرناہوگی کہ عمران خان یہ کہتے تھے ،وہ کہتے تھے ، اگر یہ روش اپوزیشن نے بھی ترک نہ کی تو یہ ساراعمل برباد ہوجائیگا ۔
سلیم بخاری کاکہنا تھا کہ یہ جو قومی اسمبلی میں آرمی چیف کے حق میں 315ووٹ آئے ہیں، ان کاکوئی نہ کوئی نتیجہ نکلے گا ضرور اور اب پتہ نہیں کہ وہ نتیجہ تحریک انصاف کی حکومت کوقابل قبول ہوگا یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے شیر کابھی کہیں نہ کہیں کردارضرور ہوگا ۔