جنرل باجوہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ مقبول ثابت ہوئے ہیں ، عارف حمیدبھٹی کی نشاندہی

جنرل باجوہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ مقبول ثابت ہوئے ہیں ، عارف حمیدبھٹی ...
جنرل باجوہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ مقبول ثابت ہوئے ہیں ، عارف حمیدبھٹی کی نشاندہی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ عمران خان سے بھی زیادہ مقبول ثابت ہوئے ہیں جو قومی اسمبلی میں اتنے زیادہ ووٹ لے گئے ہیں۔

نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس وقت مولانا فضل الرحمان بہت مایوس ہوئے ہیں۔ان کاخیال تھا کہ آرمی ایکٹ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ اداروں سے ٹکرائیں گی اور حکومت نہیں رہے گی ۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بھی گھاٹ گھاٹ کاپانی پیا ہوا ہے اور آصف زرداری ان سے بھی سمجھدار ہیں اور دونوں پارٹیوں کواس معاملے پر کچھ نہ کچھ مل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ عمران خان سے بھی زیادہ مقبول ثابت ہوئے ہیں جو قومی اسمبلی میں اتنے زیادہ315 ووٹ لے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...