وزیر اعظم عمران خان چور اورڈاکو ضرورکہیں گے ، فواد چوھری نے صاف صاف بتادیا

وزیر اعظم عمران خان چور اورڈاکو ضرورکہیں گے ، فواد چوھری نے صاف صاف بتادیا
وزیر اعظم عمران خان چور اورڈاکو ضرورکہیں گے ، فواد چوھری نے صاف صاف بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ عمران خان نے چور اورڈاکو کہنے سے نہیں ہٹنا ، اپوزیشن کو یہ گلہ آگے بھی رہے گا،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وزیر اعظم یہ نہیں کہیں گے ، وہ نہیں کہیں گے ، وزیر اعظم یہ باتیں ضرور کریں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ نظام احتساب اپوزیشن کی ہی پارٹیوں کابنایا ہواہے ، اس میں چپڑاسی سے لے کر چیئر مین نیب تو تمام تقرریاں ان دونوں پارٹیوں کی ہی کی ہوئی ہیں اور تمام مقدمات بھی ان پارٹیوں کے ادوار حکومت میں بنے ہیں۔ ہم احتساب کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے لیکن اس کے طریقہ کار میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ہم اپوزیشن کے اتفاق کے بغیر کوئی پیشقدمی نہیں کرسکتے ۔

فواد چوھری کا کہنا تھا کہ میری رائے میں نیب کو ایف آئی اے میں ضم کردیا جائے یہ جو تین چار ادارے بنے ہوئے ہیں، احتساب کاایک جامع ادارہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر اتفاق رائے پیدا ہونے سے ایک ماحول بن گیا ہے کہ ہم باقی معاملات پر بھی اتفاق کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ایک ایجنڈا کامن ہوتاہے جوتمام پارٹیاں لیکر چلتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام پارٹیاں کم از کم ایک کامن ایجنڈے پر متفق ہوجائیں اور باقی اپنی اپنی سیاست کرتی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چور اورڈاکو کہنے سے نہیں ہٹنا ، اپوزیشن کو یہ گلہ آگے بھی رہے گا۔یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وزیر اعظم یہ نہیں کہیں گے ، وہ نہیں کہیں گے ، وزیر اعظم یہ باتیں ضرور کریں گے ۔ ہم احتساب سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہیں، طریقہ کار پر بات ہوگی جو بنیاد ہےوہ وہی رہے گی ۔

مزید : قومی


loading...