کیا جج کاتبادلہ رانا ثناءاللہ کی وجہ سے کیا گیا تھا؟ وزیر اعظم کے ترجمان نے معاملے کی وضاحت کردی

کیا جج کاتبادلہ رانا ثناءاللہ کی وجہ سے کیا گیا تھا؟ وزیر اعظم کے ترجمان نے ...
کیا جج کاتبادلہ رانا ثناءاللہ کی وجہ سے کیا گیا تھا؟ وزیر اعظم کے ترجمان نے معاملے کی وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ قومی مفاد کیلئے سب کو ایک ہوناپڑے گا ، جج کا تبادلہ رانا ثناءاللہ کی وجہ سے نہیں ہوا ، کابینہ میں جج کے تبادلے کے معاملے پر بات ہوئی تھی۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ قومی مفاد کیلئے سب کو ایک ہوناپڑے گا ، جج کا تبادلہ رانا ثناءاللہ کی وجہ سے نہیں ہوا ، کابینہ میں جج کے تبادلے کے معاملے پر بات ہوئی تھی، سیاسی لوگ لچک کامظاہرہ کرتے ہیں،حکومت زیادہ لچک کا مظاہرہ کرتی کیونکہ ملک چلانا ہوتا ہے ۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ میں خوش قسمتی سے آرمی ایکٹ ترمیم کامعاملہ طے کرلیاگیا ہے اور کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی معاملات ایسے طے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عرصے کا گند صاف کرنے میں تھوڑا وقت تو لگے گا،حکومت اور اپوزیشن نے مل کر معاملہ حل کرلیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...