حکومت کو کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پاس ہونے پر قمر زمان کائرہ کی رائے

حکومت کو کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پاس ہونے پر قمر ...
حکومت کو کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پاس ہونے پر قمر زمان کائرہ کی رائے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ پر قانون سازی سے مجھے حکومت کو کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آتا، وزیر اعظم کے اختیار کو چیلنج نہیں ہے لیکن وزیر اعظم کے اختیار پر کوئی چیک ہوناچاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر قانون سازی سے مجھے حکومت کو کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اختیار کو چیلنج نہیں ہے لیکن وزیر اعظم کے اختیار پر کوئی چیک ہوناچاہئے۔

قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ نیب کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے تحفظات ہیں اور اس پر عدالتوں کے فیصلے بھی ہیں۔ہم حکومت کے ساتھ بارگین نہیں کرناچاہتے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ کے ہمارے ساتھ کھڑی جائے تو ہماری مضبوط آواز بن سکتی ہے لیکن اگرنہ بھی کھڑی ہوئی تو پیپلزپارٹی کا اس معاملے پر اپنا واضح موقف ہوگا۔

مزید : قومی