”ہم کو اس معاملے کوہینڈل کرنے کی ضرورت ہے“رانا ثناءاللہ نے تلخ حقیقت کو تسلیم کرلیا

”ہم کو اس معاملے کوہینڈل کرنے کی ضرورت ہے“رانا ثناءاللہ نے تلخ حقیقت کو ...
”ہم کو اس معاملے کوہینڈل کرنے کی ضرورت ہے“رانا ثناءاللہ نے تلخ حقیقت کو تسلیم کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ آرمی ترمیم ایکٹ پر قانونی سازی کے موقع پر ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کوناراضگی ہوئی ہے ، ہم کو اس معاملے کوہینڈل کرنے کی ضرورت ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آرمی ترمیم ایکٹ پر قانونی سازی کے موقع پر ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کوناراضگی ہوئی ہے ، ہم کو اس معاملے کوہینڈل کرنے کی ضرورت ہے ، توسیع تو وہی ہے جو 19اگست کوہوگئی تھی ،اب تو اس بل کو پارلیمنٹ سے منظور کروایا گیا ہے ۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ اس معاملے پر 19اگست سے لیکر اب تک ہماری پارٹی کی یہی پوزیشن تھی ، ہماری جانب سے کبھی نہیں کہاگیا کہ اس معاملے پر ہم مانیں گے نہیں اوراس کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں تو سیع پر اعتراض نہیں ہے ، ن لیگ کی قیادت نے کہا کہ ادارے کے معاملے کو ایشو نہیں بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کہہ رہی ہے کہ نیب کے معاملے پر ہمارے ساتھ میٹنگ کریں گے ، میٹنگز تو حکومت پہلے بھی کرتی رہی ہے لیکن اس کا نتیجہ کو ئی نہیں نکلا ۔

مزید : قومی


loading...