بھارت کشمیر کا جزوی کنٹرول کھو چکا ہے:سابق بھارتی وزیر داخلہ

بھارت کشمیر کا جزوی کنٹرول کھو چکا ہے:سابق بھارتی وزیر داخلہ

  



نئی دہلی(آن لائن) سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کا جزوی کنٹرول کھو چکا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ پی چدمبرم کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کا جزوی کنٹرول کھو چکے ہیں جبکہ کوئی بھی جمہوری ملک کسی علاقے کی پوری آبادی کو محاصرے میں نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی جے بی حکومت 7.5 ملین کشمیری عوام کو عسکریت پسندوں کے طور پر دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن و سکون کے حکومتی دعوے محض خود فریبی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حکومت کی جانب سے مزید فوج وادی میں بھیجنے کا نتیجہ ہے۔ 

پی چدمبرم 

مزید : علاقائی