پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ظفر مرزا

پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈی سی پی تھری کے سربراہ ڈاکٹر آل الوان سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں بارے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ملک میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حالیہ دسمبر میں ہونیوالی پولیو مہم بڑی کامیابی رہی ہے اس پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ چالیس ہائی رسک یونین کونسلز جہاں پولیو کا وائرس زیادہ ہے وہاں مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ان چالیس یونین کونسلز میں پولیو کے قطروں کے علاوہ ہیلتھ کا خصوصی پیکیج دیا جائے گا اور بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جا رہا ہے اور امیونایزیش کے ساتھ ماں بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی پیکیج دیا جاے گا۔ اس موقع پرڈاکٹر آل الوان نے کہا کہ پاکستان ڈی سی پی تھری پیکج پر عمل درآمد کرنے والا پہلا ملک ہے پاکستان کا پولیو پروگرام اب درست سمت پر گامزن ہے اور ہم پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بعد ازاں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق منعقدہ ایک اور تقریب سے خطاب کیا کہ ہم صحت کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے پر عزم ہیں اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ 
 ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -