زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کیخلاف نیب کاضمنی ریفرنس دائر

زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کیخلاف نیب کاضمنی ریفرنس دائر

  



اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کیخلاف نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی۔ فلاحی پلاٹوں کی غیر قانونی طور پر یونس قدوائی کو الاٹمنٹ کا ضمنی ریفرنس احتسا ب عدالت میں دائر کیا گیا۔تفتیشی افسر مستنصر حسین عدالت کے روبرو پیش ہوئے، تفتیشی افسر کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کیا گیا۔ تفتیشی نے یونس قدوائی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سما عت21 جنوری تک ملتوی کردی،عدالت یونس قدوائی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں۔عدالت نے نیب کو یو نس قدوائی کو واپس لانے اور عدالت پیش کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

یونس قدوائی

مزید : صفحہ آخر


loading...