گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نئے چینی قونصل جنرل کی ملاقات

 گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نئے چینی قونصل جنرل کی ملاقات

  



کراچی (این این آئی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل لی بیجیان نے ڈ پٹی قونصل جنرل چین زوڈونگ اور پریس اتاشی زینگ زاکون کے ہمراہ گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری صورتحال، پاک چین دوطرفہ سفارتی تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت، پورٹ قاسم پر تعمیر ہونے والے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبے ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم ثابت ہورہے ہیں اور یہ منصوبے پاک چین دوطرفہ مستحکم تعلقات کی واضح دلیل بھی ہیں۔ 

گورنر سندھ ملاقات 

مزید : علاقائی


loading...