اراضی قبضہ،سابق صدر آزاد کشمیر سرداد یعقوب اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آزاد کشمیر سرداد یعقوب اور ان کے بیٹے کیخلاف زبردستی زمین ہتھیانے اور فائرنگ کرنے کا الزام، مقامی زمیندار کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سردار یعقوب کے ایما پر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ سابق صدر آزاد کشمیر سرداد یعقوب اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ شعیب نامی مقامی زمیندار کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سردار یعقوب وغیرہ کی ایما پر اس کی زمین پر سردار یعقوب کے کارندوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی، منع کرنے پر بھائی کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔درج کئے گئے مقدمے میں سرفراز، عمران کے علاوہ تین نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں۔
مقدمہ درج