مقامی ہوٹل میں مرد وخواتین سیاحوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، ہوٹل انتظامیہ کو گرفتار کرلیاگیا
سوات (ویب ڈیسک)سوات کی وادی مالم جبہ میں مقامی ہوٹل میں مرد وخواتین سیاحوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کو حراست میں لیکر جرمانہ کردیا گیا ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وادی مالم جبہ میں نجی ہوٹل میں سیاحوں کی جانب سے ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر شدید تنقید کی جارہی تھی پولیس حکام نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ جاویداقبال کی مدعیت میں ہوٹل ایکٹ ،لاﺅڈ سپیکر ایکٹ ،33این ڈی ایم اے اور پی آرسی294کے تحت ہوٹل مالک فضل خان اور منیجر حسنین احسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا جنہیں بھاری جرمانہ کیا گیا۔
اس ویڈیو پہ مالم جبہ پولیس نے LUMS کے طلباء اور ہوٹل انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔۔۔۔ پرچے میں فحش حرکات کرنے والی دفعہ 294 PPC بھی شامل۔۔۔۔ pic.twitter.com/7scJNatsDY
— Mazhar Ali Charan (@mazharalicharan) January 7, 2021