برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ نے کوئی جلد بازی نہیں کرنی خود جو چیز چل کر آپ تک آئے وہی آپ کے لئے بہتر ہے اور نصیب پر یقین بھی رکھیں جو لکھا ہے وہ تو آپ کو ہر صورت مل کر رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے کا شکار ہیں جس کا وہ کسی سے ذکر بھی نہیں کر سکتے وہ اب پریشان نہ ہوں، یہ سلسلہ خاموشی سے ختم ہو جائے گا آج انشاءاللہ ابتداءہے ۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بس کریں آپ کو زیادہ معاملات سر پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سب اللہ پر چھوڑ دیں وہ آپ کے لئے ہر مشکل سے نکلنے کے اسباب پیدا فرما رہے گا، فکر نہ کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی بھی طرح اپنے معاملات سیدھے کریں۔ بہت جگہ پر خرابی آ رہی ہے۔ جب تک اس ٹھیک نہیں ہوں گے کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ اپنے حالات کا از سر نو جائزہ بھی لیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک عزت میں جو کمی ہوئی ہے۔ وہ آپ کے اپنے کردار کی وجہ سے ہے۔ اس وقت آپ کو چند دنوں تک خاموشی اختیار کرنی ہے اور اب سنجیدگی سے بھی چلنا ہوگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی مشکلات کا شکار کیوں نہ ہوں، وہ اب اس سے انشاءاللہ ضرور نکل سکیں گے اور جو حالات دوسروں کی وجہ سے خراب ہیں، ان سے فوری دور ہو جائیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صبر سے کام لیں اپنی جگہ کو ابھی تبدیل کرنے کا نہ سوچیں اور نہ ہی کسی جگہ رقم لگانے کی کوشش کریں یہ بہت مہنگی پڑے گی۔ اس کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے ۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی انجان شخص کے ساتھ مل کر کوئی کام شروع کرنا چاہ رہے ہیں وہ اپنے ساتھ ظلم نہ کریں، اس وقت صورت حال بہتر نہیں ہے الٹا نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے لئے کوئی الگ راستے کا انتخاب کیا ہے ابھی اچھی طرح اس بارے میں غوروفکر کرلیں، کیونکہ اپنے لئے مشکل پیدا کررہے ہیں، استخارہ ضرور کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اندرون خانہ سازشیوں کا ایک جال آپ کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ آپ کے لئے اب بے حد سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اور جوان اولاد والوں کو اپنے بچوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بدنظری جیسی کیفیت کا شکار ہیں اور آپ کے لئے اب اپنی نظر اتارنا اور صدقہ دینا بے حد ضروری ہے۔ اس وقت کسی پر اعتبار نہ کریں۔ کوئی اثرات میں بھی لا سکتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کا ایک برا اور سخت وقت ختم ہوا ۔آپ کو انشاءاللہ چند دنوں میں بڑے اچھے حالات سے وابستہ پڑنے والا ہے، شکر ادا کریں کہ اب نئے راستے کھل رہے ہیں۔