ہمیں وسائل بڑھانے پر انحصار کرنا ہوگا،ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن

    ہمیں وسائل بڑھانے پر انحصار کرنا ہوگا،ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ سال جون تک دوست ممالک سے لئے گئے قرضوں کی معیاد میں توسیع کرانا ہو گی،آئندہ چھ ماہ میں پاکستان نے چین کو تقریباً 8 ارب ڈالر ادا کرنا ہیں،ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قرضوں کی معیاد میں توسیع کی پالیسی صرف تین دوست ممالک تک محدود ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ2 ارب ڈالرکا سعودی ڈیپازٹ آئندہ سال جون میں میچور ہو رہا ہے لیکن پاکستان کے لئے واپسی ممکن نہیں اس لئے اس میں بھی توسیع کی کوشش ہو گی اور یقینی طور پر سعودی عرب پاکستان کا ساتھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا 3ارب ڈالر قرض بھی جلد میچور ہو رہا ہے، آئندہ چھ ماہ میں پاکستان نے چین کو تقریباً 8 ارب ڈالر ادا کرنا ہیں جس میں کیش ڈیپازٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوست ممالک آخر کب تک پاکستان کا بوجھ اٹھائیں گے اس لئے ہمیں اپنے وسائل بڑھانے پر انحصار کرنا ہوگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا درست استعمال کیا جائے، برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، آئی ٹی کی انڈسٹری کو غیر معمولی مراعات دینے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -