ناصر ادیب کواداکارہ ریما بارے بیان پر شدید تنقید کا سامنا

         ناصر ادیب کواداکارہ ریما بارے بیان پر شدید تنقید کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)مصنف وفلم ساز ناصر ادیب کو فلمسٹار ریما خان کے ماضی سے متعلق انکشاف اور دعوے کرنے پر تنقید کا سامنا ہے جب کہ متعدد شوبز شخصیات نے ان سے اداکارہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ناصر ادیب نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک کسی فلم کے لئے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیرا منڈی میں انہوں نے ریما خان سمیت متعدد لڑکیوں کو دیکھا لیکن انہوں نے ریما خان کو کاسٹ نہیں کیا، کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں۔ناصر ادیب نے بتایا تھا کہ اگرچہ انہوں نے ریما خان کو کاسٹ نہیں کیا تھا لیکن بعد ازاں وہ فلموں کی سپر سٹار بنیں۔ریما خان کے ماضی سے متعلق دعوے کرنے پر ناصر ادیب کو عمران عباس، مشی خان، صنم جنگ اور رابعہ انعم سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔عمران عباس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ناصر ادیب کی جانب سے ریما خان کے ماضی سے متعلق بات کرنے کو باعث شرم قرار دیا اور لکھا کہ آج بھی کچھ لوگ اداکاروں کے ماضی سے متعلق باتیں کرکے دوسروں کو نیچا دکھانے اور پریشان کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -