پاک مشن سوسائٹی کا ماحولیاتی تبدیلی پر آگاہی کارنیوال

   پاک مشن سوسائٹی کا ماحولیاتی تبدیلی پر آگاہی کارنیوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)پاک مشن سوسائٹی نے دی سپرٹ سکول لاہور میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی کارنیوال کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں معروف ماحولیاتی ماہر ڈاکٹر یونس نے بچوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس کے حل پر جامع گفتگو کی۔ مقررین نے بچوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا اور انہیں ماحول دوست اقدامات کی اہمیت سمجھائی۔ اس کے علاوہ، طلباء  نے ماحولیاتی تبدیلی کے مختلف شعبوں کو اجاگر کرنے کے لیے ماڈلز تیار کیے، جو حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بنے۔ ان ماڈلز میں فضائی آلودگی، جنگلات کی کٹائی، پانی کی قلت اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع شامل تھے۔تقریب میں فوڈ اسٹالز اور جوئے لینڈ کا بھی انتظام کیا گیا۔ تقریب میں پاک مشن سوسائٹی سے احمر شہزاد، عائشہ، معروف ماحولیاتی ماہر ڈاکٹر یونس، شکیل احمد اکیڈمک ہیڈ دی سپرٹ سکول، دانش، مہر النساء  پرنسپل دی سپرٹ سکول، شہری سماجی تنظیموں کے اراکین، طلباء، والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  اور اس اقدام کو سراہا۔  شرکاء_  نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اس طرح کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق رائے ظاہر کیا اور مستقبل میں مزید ایسے پروگراموں کے انعقاد کی تجویز دی۔  یہ کارواں نہ صرف بچوں میں ماحولی

اتی شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ والدین اور اساتذہ کو بھی ماحولیات کے تحفظ میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے میں کامیاب رہی