ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم19برس بعد پاکستان پہنچ گئی

  ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم19برس بعد پاکستان پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا۔ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں  فلائٹ ای کے 612 سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچا۔ایئرپورٹ پہنچنے کے فوری بعد ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔اس کے علاوہ دونون ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری کو ملتان میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ اسی وینیو پر 25 جنوری سے کھیلا جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں،چیمپنئز ٹرافی سے قبل یہ سیریز پاکستان کے لئے بھی اچھی ثابت ہو گی۔