حکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،سیف الملوک کھوکھر

  حکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،سیف الملوک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں، الحمد اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں اپنی خدمت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے دن رات کی کوششوں سے معیشت کو ڈیفالٹ سے نکال کر استحکام کی جانب گامزن کیا جو اب گروتھ کی جانب بڑھ رہی ہے،''اڑان پاکستان '' منصوبہ ملک کی معیشت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں، فلاح و بہبود کے ان گنت منصوبے شروع کرنے پر عوام مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں۔اپنے بیان میں ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی شبانہ روز محنت سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔

 ، ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بھی سامنا آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے انتشاری ٹولے کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور منفی اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، اوپر جاتے معاشی اشاریے ہی انتشاری ٹولے کے منفی پراپیگنڈے کاجواب دینے کے لئے کافی ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اب تک جتنے بھی منصوبے شروع کئے ہیں سب عوام دوست ہیں،ان کا مقصد صرف اور صرف عوام کی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لانا ہے۔وفاقی حکومت کا ''اڑان پاکستان '' منصوبہ ملک اور عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا اور ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا۔