حج کانفرنس میں شریک آرگنائزرز کو بھرپور سہولیات دینگے،شہزاد چودھری
لاہور(میاں اشفاق انجم)مسارات گروپ سعودیہ/ پاکستان جدہ میں ہونے والی 13سے 16جنوری بین الاقوامی حج کانفرنس اور سالانہ عالمی نمائش میں شرکت کے لئے پاکستان سے آنے والے حج آرگنائزر کو جدہ اور مکہ مکرمہ میں مفت رہائش فراہم کرے گی۔ چیئرمین مسارات گروپ محمد شہزاد چودھری نے روزنامہ پاکستان سے مکہ مکرمہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر حج 2025ء کی تیاریوں اور حج آپریشن کے نظام کو مربوط بنانے کے لئے سالانہ حج کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ دنیا بھر کے سرکاری حج مشن کے نمائندے اور پرائیویٹ کمپنیوں کے مندوبین سارا سال اس سالانہ کانفرنس کا انتظار کرتے ہیں۔ چیئرمین مسارات گروپ نے کہا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ضیوف الرحمن کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع اور شفاف نظام متعارف کروایا ہے۔۔ سعودی وزارت الحج کی طرف سے معلوماتی ڈیسک سے ہر طرح کی رہنمائی میسر ہوتی ہے 13جنوری کو گورنر جدہ افتتاح کریں گے۔
مسارات گروپ کے سٹال پر میں اپنے پاکستانی احباب کا منتظر ہوں