عمران خان معافی مانگیں گے نہ ڈیل کرینگے،شہریار اعوان
لاہور(سٹی رپورٹر) عمران خان نہ ہی معافی مانگیں گے نہ ہی ڈیل کریں گے پاکستانی عدالتوں کے ذریعے باہر نکلیں گے یہ بات رہنما تحریک انصاف یو سی 49 شہریار اعوان نے ایک بیان میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ڈیل کے ذریعے باہر آجائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اگر عمران خان نے اسی طریقہ سے باہر آنا ہوتا تو وہ کب کے باہر آچکے ہوتے۔ عمران خان پاکستانی عدالتوں کے ذریعے اور انصاف پر مبنی فیصلے کے تحت ہی باہر آئیں گے۔
وہ دن دور نہیں جب اعلی عدلیہ انہیں باعزت بری کرے گی جس کے بعد انشاء_ اللہ دوبارہ وزیراعظم پاکستان بنیں گے